اسلام آباد:پاکستان کو بچانا ہے تو ’’دو طلاقیں‘‘ ضروری ہیں:فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو دو طلاقیں ضروری ہیں۔ پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے ایک اطلاق سسٹم ن لیگ کو دے اور ایک طلاق بانی پی ٹی آئی نے دینی ہے۔

انہوں نے وضاحت بھی کی کہ میں سیاسی طلاق کی بات کررہا ہوں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نے اسمارٹ کھیلا ریاست اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، مریم نواز کہتی ہے پی ٹی آئی کچرہ ہے تو پھر وہ پہلے اپنی پارٹی میں سیاسی کچرے کو صاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت آرمی چیف کی کامیابیوں سے پریشان ہیں، ملک میں جو کچھ اچھا ہورہا ہے اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈی پی او کہتے ہیں مظاہرین پانچ منٹ میں پہاڑوں پر چرھ جاتے، ان کا کام لیکچر دینا نہیں ایکشن کرنا ہے، لیکچر دینا سیاست دانوں کا کام ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اسلام آباد میں جو پختونوں کو اٹٓھایا جارہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ ہمیشہ کسی ایک زبان والوں پر حملہ کرتی ہے، اسلام آباد میں پختونوں کو حکومت اٹھوا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے کہ شناختی کارڈ دیکھ کرمعصوم پختونوں کو اٹھایا جارہا ہے۔سینیٹر نے کہا کہ کہا گیا ڈی چوک سے زبردستی علی امین گنڈا پور لے کر گئے لیکن فوٹیج آئیں کہ بشریٰ بی بی خود چل کر گاڑی میں گئیں اور ڈی چوک سے چلی گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں