اسلام آباد : حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا مختلف ادارے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کو ہدایات جاری کیں۔

کمیٹی نے ماتحت اداروں کو رائٹ سائزنگ سفارشات پرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو بند کیا جائے۔

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ماتحت اداروں کی نجکاری کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کی نیشنل آئی ٹی بورڈکی بڑےپیمانے پرتنظیم نوکی ہدایت کی ہے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ کی نجی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی بیرون ماڈل کے ذریعے کارگردگی بہتر بنائی جائے اور پاکستان سافٹ وئیرایکسپورٹ بورڈکی آمدن 1ارب تک بڑھائی جائے۔

دستاویز کے مطابق پی ایس ای بی کو مالی طور پر خود مختار کرکے وفاقی حکومت پر انحصار کم کیا جائے اور ورچوئل یونیورسٹی، یونیورسل سروس فنڈ اور ای سی سی کی خدمات جاری رکھیں ساتھ نجی شعبے کواپنےساتھ شامل کیاجائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں