اسلام آباد(نامہ نگار) — وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، تین مسلح ڈاکو گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔رمیش کمار کے مطابق تین مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ ڈاکوؤں نے گھر سے پانچ گھڑیاں، چشمے اور جوتے لوٹے جن کی مجموعی مالیت تقریباً دو کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے ان کے بارے میں معلومات بھی طلب کرتے رہے۔ متاثرین کے بقول ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کررہے تھے۔اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

