اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد میں عورت مارچ کیلئے آنے والی 11 خواتین اور3مردوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں عورت مارچ کی مرکزی قیادت اور متعدد حامیوں کو جی سیون ویمن پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی کو بھی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انتظامیہ کے مطابق عورت مارچ میں شریک خواتین ویمن پولیس اسٹیشن جی سیون کے باہر جمع ہوئیں تو پولیس نے انہیں منتشر کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عورت مارچ کے شرکا کو این او سی حاصل نہیں تھا جبکہ عورت مارچ کی انتظامیہ کے مطابق مارچ کے انعقاد کیلئے ایک ماہ قبل ڈپٹی کمشنر کو این او سی کی درخواست دی گئی تھی۔

