اسلام آباد(نامہ نگار)پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی 8 میں ایک غیر ملکی خاتون نے مبینہ طور پر عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ سر میں شدید چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفیہ خاتون وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھیں، جن کی شناخت چائنیز شہری واں رو پینگ کے نام سے ہوئی ہے۔ نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، خودکشی کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

