اسلام آباد میں پُرامن دھرنا ہوگا، حکومت رکاوٹ نہ ڈالے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن دھرنا ہوگا، دھرنے کے شرکاء ریلیف لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، جماعت اسلامی ایک پرامن جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھر کی چیزیں بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں۔ عوام آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں، جو لوگوں کا خون چوس رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام کو بنیادی سہولت فراہم نہیں کر سکتی تو ٹیکس کیوں لگا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں