اسلام آباد: کیپٹل پولیس نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔اسلام آباد پولیس نے 40 ہزار آنسو گیس شیلز اور 2 ہزار ٹیئر گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کے علاوہ 2500 بندوقوں کے ساتھ 50 ہزار ربڑ کی گولیاں بھی منگوائی جائیں گی۔
پولیس نے 5 ہزار اینٹی رائٹس کٹس بھی منگوا لیں۔ رینجرز، ایف سی، پنجاب اور سندھ سمیت 22 ہزار جوان اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔ سامان کی خریداری اور نفری بلانے کی سفارشات پر مبنی خط وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔دوسری جانب، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیلئے این او سی کی درخواست اب تک جمع نہ کروائی جا سکی۔
یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو دارالحکومت میں احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کی تیاریوں میں پارٹی رہنما اور کارکن مصروف ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے آج اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کے 3 ستون ہے جنہیں حکومت نے بوس کر دیا ہے، سارے چوروں سے اسمبلی کو بھر دیا گیا ہے، چوری کیے ووٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروا دی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے بتایا کہ ’پہلے آپ تھوڑے غلام تھے، اب مکمل غلام بن چکے، 24 نومبر کو باہر نکل کر غلامی سے نجات حاصل کریں، جب حق کیلئے کھڑے ہوں گے تو کوئی چیز آزادی سے روک نہیں سکے گی‘۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئےضروری پیغام بھیجا ہے کہ جب پاکستان پر مشکل وقت تھا تو سب سے زیادہ اوورسیز نے آواز اٹھائی۔’بانی نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ اپنے اپنے ممالک میں باہر نکلیں، 20 کروڑ میں سے 2 لاکھ بھی نکل آئیں تو اپنے تمام قیدیوں کو نکلوا سکیں گے۔‘