اسلام آباد: ڈاکو کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار،گارڈجاں بحق

اسلام آباد: شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر کیش وین لوٹ لی، 3 کروڑ سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ شہزاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، وہاں سے گزرنے والی رقم سے بھری کیش وین پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 3 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے۔اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں