اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے کے روز کھلے رہیں گے، سرکلر جاری

وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے کے روز کھلے رہیں گے۔

وزارت تعلیم کے سرکلر کے مطابق ہفتے کے روز تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کے فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔

وزارت تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق ہفتے کو لینگویج اور ریاضی سے متعلق اضافی 2 کلاسز ہوں گی۔

وزارت تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق ہفتے کے روز کورسز لینے یا نا لینے کا آپشن طلبہ کو حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں