اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسی قانونی عمل کے بغیر گرفتاری کو اغواء قرار دے دیا

اسلام آباد (ڈان، جیو نیوز، اے آر وائی نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کے بغیر قانونی پراسیس گرفتاری کے اقدامات کو اغواء قرار دیا ہے اور پولیس کے اختیارات سے تجاوز کرنیوالے عمل پر سخت ہدایت جاری کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی کی رپورٹ کے مطابق ملوث پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں، اور اگر پراسیس کا غلط استعمال کیا گیا یا انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہوا تو یہ کارروائی کالعدم قرار پائے گی۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی طے کر دیا ہے کہ اگر ایف آئی آر غیر قانونی بنیاد پر درج کی گئی ہو تو ساری کارروائی ختم ہوگی۔ تاہم سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کریمنل کارروائی کالعدم قرار دینے کا دائرہ محدود ہے اور عدالت کو یہ اختیار صرف غیر معمولی حالات میں استعمال کرنا چاہیے۔