اسٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کیلئےظہیرعباس کو نامزد کر دیا:ترجمان پی سی بی

اسٹیٹ بینک نے گورننگ بورڈ کیلئے سابق کرکٹر ظہیرعباس کو نامزد کر دیا.ترجمان پی سی بی کے مطابق ظہیر عباس کی گورننگ بورڈ میں اسٹیٹ بینک کے موجودہ ممبر کی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ظہیر عباس کے بعد پی سی بی کے گورننگ بورڈ کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

ظہیر عباس کو “ایشین بریڈمین” کہا جاتا ہے اور ان کا شمار پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر کیا جاتا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران نمایاں کارنامے سرانجام دیے ہیں۔ وہ 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی تھے اور اپنے شاندار اسٹروک اور مستقل مزاجی کے لیے مشہور ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں