برسلز(نامہ نگار)اسپین نے عالمی تنازعات سے نمٹنے کیلئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کیے گئے بورڈ آف پیس اقدام میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپین کو اس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی، تاہم اسپین نے اسے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ “ہم دعوت کی قدر کرتے ہیں، لیکن ہم انکار کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر واضح کیا کہ اسپین اس امریکی اقدام کا حصہ نہیں بنے گا۔

