اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم پر ووٹ نہ دینے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عادل بازئی کو نااہل قرار دے کر انہیں ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے خط میں عادل بازئی کو فوری ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔