اسکاربورو سینٹر-ڈان ویلی ایسٹ سے لبرل امیدوار سلمیٰ زاہدکی انتخابی مہم کاآغاز

اونٹاریو(اشرف خان لودھی سے)اسکاربورو سینٹر-ڈان ویلی ایسٹ حلقے میں لبرل پارٹی کی امیدوار سلمیٰ زاہد ہیں۔ انہوں نے حالیہ انتخاب میں مارک کارنی کی قیادت میں حصہ لیا اور اپنی کمیونٹی میں مضبوط حمایت حاصل کی۔سلمی زاہد نے اپنی انتخابی کاآغازکرتے ہوئے اپنے خطاب میں خواتین و حضرات کومخاطب کرتے ہوئے کہاخوش آمدید اور شام بخیر!

شکریہ کہ آپ ہماری 2025 NCA کانفرنس میں شرکت کیلئےآئے۔ انتخابات فرد واحدکا کھیل ہے اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم وہ نہیں ہیں جنہیں کہا جائے بلکہ ہمیں وہ سب کچھ کرنا ہے جو ضروری ہو جیسے فون کالز ، رہنماؤں کو منتخب کر کے ان کو باہر لانا تاکہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور ایک مضبوط لبرل حکومت کیلئے مارک کارنی کی قیادت میں ہمیں کامیابی حاصل ہو۔ ہمیں قوانین میں فتح حاصل کرنی ہے۔

سلمیٰ زاہد نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مارک کارنی کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا اور حلقے کے مسائل پر توجہ مرکوز کی۔ ​​مارک کارنی کی قیادت میں کینیڈا کے لبرل پارٹی نے حالیہ دنوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ مارچ 2025 میں ہونیوالے پارٹی کی قیادت کے انتخاب میں مارک کارنی 85.9% ووٹ حاصل کرکے پارٹی کے نئے رہنما منتخب ہوئے۔ اس کے نتیجے میں وہ کینیڈا کے 24ویں وزیر اعظم کے طور پر مقرر ہوئے۔ ​

اپنا تبصرہ لکھیں