ایک کنزرویٹو ایم پی کی جانب سے میرا مذاق اُڑانے والی پوسٹ، جس میں میں نے اسکاربورو کےلئے آواز اٹھائی تھی، نے نسلی، غیر ملکیوں سے نفرت پر مبنی اور اسلام مخالف بدسلوکی کا طوفان پیدا کر دیا۔ جب میں نے امیگریشن کمیٹی میں اس پر خدشات کا اظہار کیا تو ایک اور کنزرویٹو ایم پی نے مجھے خاموش کرنے کی کوشش کی۔ان خیالات کااظہار اسکاربورو سینٹر سے رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا.
رکن پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد نے مزیدکہاکہ میں کبھی بھی اسکاربورو کے لیے آواز اٹھانے پر معذرت نہیں کروں گی، اور میں کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دوں گی کہ وہ مجھے نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت، اسلاموفوبیا یا کسی بھی قسم کی نفرت اور امتیاز کے خلاف آواز اٹھانے سے روک سکے۔