اسکردو: ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ گیا، بجلی کی فراہمی معطل

اسکردو (نامہ نگار)موسلا دھار بارشوں سے اسکردو میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ سدپارہ ڈیم کا واٹر چینل سیلاب میں بہہ جانے سے پاور ہاؤسز بند اور شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سدپارہ اور دیوسائی روڈ بند، برگے نالے میں سیلاب سے دیہات زیرِ آب آ گئے۔

کھرمنگ میں دریائے سندھ اور معاون دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، کارگل روڈ کٹاؤ سے بند ہو گیا۔ گانچھے میں دریائے شوک کے کنارے بستیاں متاثر، گونگما گیاری کا معلق پل بہہ گیا۔ شگر میں طغیانی سے گھروں میں پانی داخل، روندو میں شاہراہ بلتستان لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں