اس عمر میں یہ فٹنس کیسے؟بل گیٹس نے آخر بتادیا

کیلیوفورنیا :مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس زندگی کی 68 بہاریں دیکھ چکے ہیں ،ا س عمر میں ان کی جسمانی فٹنس غیر معمولی ہے جس بلاشبہ دیکھنے والوں کو رشک میں مبتلا کرتی ہے،بل گیٹس نے اپنی فٹنس کا راز چھپانے کی بجائے دنیا کو بھی بتادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹینس کھیلنے سے انہیں خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی۔انہوں نے بتایا کہ میں بہت زیادہ ٹینس اور تھوڑا بہت pickleball کھیلتا ہوں جبکہ وٹامنز بھی کھاتا ہوں کیونکہ ان کا کوئی نقصان نہیں۔کچھ عرصے قبل انہوں نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ پکل بال کھیلنا پسند کرتے ہیں جسے 1960 کی دہائی میں چند دوستوں نے نئی سرگرمی کے طور پر تخلیق کیا تھا۔
وہ ماضی میں ٹینس لیجنڈ روجر فیڈرر کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں اور اس تجربے نے انہیں بہت زیادہ نروس کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا میں بہت زیادہ ٹینس کھیلتا ہوں مگر لوگوں کے سامنے اسے کھیلنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے اور کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔دسمبر 2022 میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ فارغ وقت میں آن لائن گیم ورڈل کھیلنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ اس گیم سے محبت کرتے ہیں اور گیم کے الفاظ ڈھونڈنے کے لیے چند حکمت عملیوں کو بھی آزما چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں