اطالوی وزیراعظم کا مذاق اڑانے پر خاتون صحافی کو ہرجانے کا حکم

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا مذاق اڑانے پر خاتون صحافی کو ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا گیا۔

میلان کی عدالت نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا مذاق اڑانے پر صحافی کو 5 ہزار یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون صحافی جولیا کارٹرس کی جانب سے اطالوی وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا گیا تھا۔

اس سے قبل اکتوبر 2021 میں بھی جولیا کارٹرس پر 1200 یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے جارجیا میلونی کی باڈی شیمنگ کی تھی۔ اس وقت جارجیا میلونی حزب اختلاف میں تھی۔

اطالوی وزیراعظم کے وکیل نے کہا ہے کہ جارجیا میلونی ہرجانے میں ملنے والی رقم خیرات کردیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں