کابل (ایجنسیاں) افغانستان میں شدید بارش اور برفباری کے نتیجے میں گزشتہ تین روز کے دوران 61 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ پروان، وردک، جنوبی قندھار، شمالی جوزجان، فاریاب اور وسطی بامیان سمیت مختلف علاقوں میں بدھ سے وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
برفباری کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند ہو گئی ہیں جبکہ مویشیوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک مزید برفباری اور بارش کا امکان ہے، جس کے باعث حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

