افغانستان کے صوبے ننگرہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے دوران مختلف حادثات میں 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ حادثات میں 350 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ بارش سے 400 کچے مکانات تباہ ہوگئے جبکہ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
حکام کے مطابق دو روز سے جاری بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔