پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی تعنیاتی کے حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی، جس میں افغانستان انڈر19 ٹیم کو بولنگ کوچ کی حیثیت سے جوائن کیا ہے، افغانستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کیلئےپُرجوش ہوں۔
آئندہ افغانستان انڈر19 ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں سہہ فریقی سیریز میں شرکت کرنی ہے جہاں اس کے علاوہ پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں بھی اس سیریز میں حصہ لیں گی۔
پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن افغانستان کے نیشنل ہائی پرفارمنس بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کیلئے سابق کپتان انضام الحق، سابق فاسٹ بولر عمرگل کی بھی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں۔