افغانستان کرکٹ بورڈشارجہ میں جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ون ڈے میچوں کی میزبانی کرے گا

افغانستان کرکٹ بورڈ ستمبر میں جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی شارجہ یواےای میں کرے گا.
افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) نے تصدیق کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں 18 سے 22 ستمبر تک تین ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) میچوں کی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا.
یہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز افغانستان کی میزبانی میں دونوں ممالک کے درمیان پہلی دو طرفہ کرکٹ سیریز ہوگی.افغانستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تینوں میچز شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائنگے.

اپنا تبصرہ لکھیں