افغان حکومت کی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کی تردید

افغانستان حکومت نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان کی تردید کردی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹی پی رہنماؤں کی افغانستان میں موجودگی کا پاکستانی وزیر داخلہ کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کو بھی افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجزت نہیں دیتے ہیں، افغانستان پاکستان میں جنگ نہیں چاہتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا بیان دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں