افغان طالبان کی طورخم اور تیراہ سرحد پر فائرنگ، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی

طورخم (آئی ایس پی آر) افغان طالبان کی جانب سے طورخم اور تیراہ میں پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں طالبان کی جارحیت کو خاموش کرا دیا گیا اور سرحدی علاقوں میں صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔

وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔