اقراء خالد کی کرسمس اور نئے سال کی آمد کے موقع پر مبارکباد

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی) مسی ساگا-ایرِن ملزسےرکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نےکرسمس کی خوشیوں اور نئے سال کی آمد پر سب کو نیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے مبارکبادپیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک کو کرسمس کی بہت بہت خوشیاں، تعطیلات کی خوشیاں، اور نئے سال میں نیک تمنائیں پیش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2025 ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئے ایک مشکل سال رہا ہے، چاہے وہ افورڈیبلٹی، ہاؤسنگ یا پبلک سیفٹی کے مسائل ہوں۔ لیکن عوام کو یقین دلایا کہ وزیرِ اعظم مارک کارنی اور نئی لبرل حکومت انتھک محنت کر رہی ہے تاکہ کمیونٹیز محفوظ ہوں اور کینیڈین عوام بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔

اقراء خالد نے بتایا کہ ‘کینیڈا اسٹرونگ’ اور ‘بائے لوکل’ پالیسیوں کے ذریعے صنعتیں مضبوط کی جا رہی ہیں جبکہ ‘کینیڈا سمر جابز’ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ حکومت یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ہر ایک کے پاس مساوی مواقع اور اپنے گھر میں درکار سپورٹ دستیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ 2025 مشکل رہا لیکن 2026 بہتر ہوگا۔ اقراء خالد نے اختتام میں عوام کو دوبارہ بہت، بہت خوش تعطیلات، کرسمس کی خوشیاں، اور نئے سال میں نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔