غزہ ( عرب میڈیا)فلسطین کیلئےاقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنیوالے امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی اب غزہ کی تعمیر نو کے خرچ کا بوجھ اٹھائیں۔
فرانسسکا البانیز نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کے سبب ان کی پیشہ ورانہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، اور وہ امریکا کا سفر نہیں کر سکتیں، جس کی وجہ سے انہیں مجرموں جیسا سلوک برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا فلسطینیوں کے ساتھ برتاؤ برطانوی نوآبادیاتی طرز کا ہے، جس میں حراست اور تشدد معمول کی بات سمجھی جاتی ہے۔

