اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے طالبان پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔

روسی مندوب واسیلی نیبنزیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دنیا پسند کرے یا نہ کرے، طالبان اب افغانستان کو چلا رہے ہیں، انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ طالبان درحقیقت افغانستان کے حکمران ہیں، وہ رکنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ آپ کو یہ حقیقت تسلیم کرنا اور ان کے ساتھ معاملہ کرنا ہوگا۔ آپ پسند کریں یا نہ کریں لیکن وہی اس وقت افغانستان کو چلا رہے ہیں

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ واضح نہیں بتا سکتے طالبان سے پابندیاں ہٹنے میں کتنا وقت لگے گا۔ لیکن میں نے اس حوالے سے کچھ گفتگو سنی ہے۔

روسی مندوب نے مزید کہا کہ ایک اچھی بات یہ ہے طالبان کو بلآخر دوحا میں مدعو کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں