اسلام علیکم !میں یہاں سب کی آمدکاشکریہ اداکرناچاہتاہوں اورخاص طورپرمیں یہاں بدرالدین شاہ کاشکریہ اداکرناچاہتاہوں ۔یہ آج کل بہت سفرکررہے ہیں بچھلے دنوں کیلگری میں تھے ۔پھرپاکستان میں تھے ہمارے ساتھ میری بھانجی کی شادی تھی یہ پشاورمیں تھے میں نے خاص طورپردرخواست کی تویہ شادی میں شرکت کرنے کیلئے پشاورسے لاہورتشریف لائے ۔میں نے دنیاکاسفرکیاہے اورہمیں ہرکوئی پوچھتاہے کہ یہ300 شادیاں آپ کروارہے ہیں ۔اس کامطلب ہے کہ ان سب تک پیغام پہنچ چکاہے ۔
الررحمان ویلفیئرفائونڈیشن والوں نے کیاہے اوراس کے کرتادھرتا بدرالدین شاہ اورحفیظ خان،طیب بھائی اورمحمودشاہ اورمیں کوشش کررہاہوں کہ اگرمیں کچھ اپناحصہ ڈال سکوں۔یہ ہماری ایک ٹیم ہے اورخوشی کی بات ہے سب لوگ بغیرکسی لالچ کے کام کررہے تھے یہ کام آسان نہیں وقت نکالنا،اپنی جیب سے ٹکٹ خریدکرپہنچنایہ بالکل آسان کام نہیں ہے ۔
وہاں پہلے سے موجود250کے قریب لوگ ہمارے آگے پیچھے بھاگ رہے تھے میں جانتاہوں کہ شاہ جی آخری5دن توسوئے بھی نہیں جس کامیں گواہ ہوں ۔لوگوں نے ہماری گاڑیاں روک روک کرہماری حوصلہ افزائی کی اورہماراشکریہ اداکیاکہ ہم یہ اہم سرانجام دے رہے ہیں ۔
جب بھی میں پاکستان جاتاہوں یایہاں کبھی بات ہوتی ہے میڈیاکے حوالے سے توان کالازمی ذکرخیرہوتاہے اشرف لودھی بہت پیارے انسان ہیں ہمارے دوست ہیں دوسرے یہاں باباعرفان ملک موجودہیں ہم دونوں نے یہاں کینیڈامیں ایک ساتھ کام شروع کیاتھااب تومجھے بھی یہاں آئے ہوئے 30سال کاعرصہ ہوگیاہے یہ انتہائی نفیس انسان ہیں جب بھی انہیں آوازدی ہے یہ پہنچے ہیں ۔اقبال بھٹی بہت پرانے دوست ہیں یہ جوہمارے دوست ہیں آصف چودھری یہ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں یہ سب میرے پرانے اورابتدائی دنوں کے دوست ہیں ۔

بدرالدین شاہ اس وقت بھی 40 سے 45 مساجدکے ساتھ زوم میٹنگ میں شریک ہیں وہ اس تقریب میں ہوتے ہوئے بھی مصروف ہیں میں ان کاشکریہ اداکرتاہوں کہ یہ آج یہاں ہمارے ساتھ موجودہیں یہ سچ میں آسان کام نہیں ہے کیونکہ آپ سب جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کی آمدآمدہے ۔پروگرام کی طوالت کے باعث میں آپ کے درمیان حائل نہیں ہونگااورسیدھامخاطب کرونگا طیب محمود بھائی کوجن کاکرداراس چیرٹی کے پروگرام میں بہت زیادہ اہم ہے ۔وہ مجھے اکثرکہتے ہیں کہ میرے بارے میں بات نہ کیاکریں لیکن پیچھے رہ کربہت زیادہ کام کرتے ہیں طیب بھائی آپ کاشکریہ میں نے زیادہ نہیں کہاآپ کے بارے میں ۔
حفیظ خان کاکام بہت اہم ہے میں ان کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نےہمیں یہاں سب کواکٹھاکیایہ بھی خاص کام ہے میں بات کرونگاکہ کئی پراجیکٹ ہیں جومیں خوددیکھ کرآیاہوں ۔میں بلکہ ہم سب ان کی آرگنائزیشن کے کارکن ہیں ۔میں نے دیکھاکہ یہ غریب بچے اوربچیوں کی شادیاں کروارہے ہیں ۔ان کے سنٹرزسے تازہ کھاناکھلایاجارہاہے تنوربھی لگے ہوئے ہیں اورکارکن وہیں پرتازہ کھاناتیارکروارہے ہیں ۔یہ سب میں خوددیکھ کرآیاہوں ۔ناصرشاہ ،طیب شاہ سب کومعلوم ہے کہ کہاں کرپشن ہوسکتی ہے وہاں انہوں نے بڑاچیک اینڈبیلنس رکھاہواہے ۔ترمذی شاہ ،ناصرشاہ اورطیب محموداللہ تعالیٰ آپ سب کوجزائے خیردے ۔

