ریبل ولسن نامناسب رویے کی وجہ سے قانونی مشکل میں پھنس گئیں

آسٹریلوی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ و پروڈیوسر ریبل ولسن نامناسب رویے کی وجہ سے قانونی مشکل میں پھنس گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ ریبل ولسن نے بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم ’دی ڈیب‘ کے پروڈیوسرز پر بدتمیزی اور انتقامی رویے کا الزام لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب اداکارہ اپنے الزامات کی وجہ سے خود مشکل میں پھنس گئی ہیں کیونکہ اب فلم کے پروڈیوسرز نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پروڈیوسرز نے ریبل ولسن کے خلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اداکارہ پر جھوٹ پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امانڈا گھوسٹ، گریگور کیمرون، اور ونس ہولڈن نے کہا کہ وہ اداکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریبل ولسن نے 3 دن پہلے سوشل میڈیا پر امانڈا گھوسٹ، گریگور کیمرون، اور ونس ہولڈن پر اپنی فلم ’دی ڈیب‘ کے سیٹ پر غیر پیشہ ورانہ اور انتقامی رویے کا الزام لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں