القسام بریگیڈ کے کمانڈر حیثم بلیدی اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں سمیت 9 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے حماس اور حزب اللّٰہ کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے بڑھا دیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 ڈرون حملوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر حیثم بلیدی اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

لبنان میں گاڑی پر فضائی حملے میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہوگئے، جواب میں حزب اللّٰہ نے اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے طولکرم شہر میں گاڑی پر ڈرون حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ دوسرے ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

حماس نے پہلے ڈرون حملے میں اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر حیثم بلیدی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طولکرم میں فوجی کارروائی جاری ہے۔ غزہ میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں