اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی 1000 کروڑ کمالیے

تامل فلموں کے سپر اسٹار اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا کے سیکوئیل نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات تھیں کہ فلم پشپا 2 نے قبل از ریلیز بکنگز سے ہی ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، تاہم اب فلم پروڈیوسر روی شنکر اور نوین یرنینی نے اس سے متعلق وضاحت دے دی۔فلم سازوں کا کہنا ہے کہ نان تھیٹریکل بزنس میں پشپا 2 نے 425 کروڑ بنالیے ہیں لیکن اگر ہم اس کا تھیٹر بزنس شامل کریں تو یہ بات 1000 کروڑ سے اوپر نکل جائے گی، تاہم یہ سب ابھی اندازے ہیں۔

فلم بزنس کی تجزیاتی ویب سائٹ کا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر پشپا 2 کے تھیٹریکل حقوق کا اندازہ 600 کروڑ تک ہے، اس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم رائٹس 275 کروڑ میں فروخت ہوئے جبکہ سیٹیلائٹ حقوق 85 کروڑ کے ہیں۔ فلم کے میوزک کے حقوق ممکنہ طور پر 65 کروڑ میں فروخت ہوا۔پشپا 2 سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بیک وقت 6 زبانوں میں ریلیز ہوگی جن میں تیلگو، ہندی، تامل، کناڈا، ملیالم اور بنگالی شامل ہیں، فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں