ابوظبی (نامہ نگار)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ قونصلر خدمات 3 مارچ تک عارضی طور پر معطل رہیں گی۔سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ کمیونٹی کے ارکان اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔سفارتخانے نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ اماراتی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور سرکاری اعلانات سے باخبر رہیں۔

