امبانیز کی شادی، 2 کروڑ کی گھڑیوں، سونے کی چین، ریٹرن گفٹز کی دھوم

بھارت کیا پاکستانی سوشل میڈیا بھی اس وقت ایشیاء کی پرتعیش ترین شادی کے سحر میں مبتلا نظر آ رہا ہے۔

12 جولائی کو ممبئی میں بھارت کی امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ ہوئی۔

صرف اس شادی کا ہی نہیں بلکہ اس شادی کے بعد مہمانوں کو نوازے گئے تحائف کا بھی چرچہ تقریباً پوری دنیا میں ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آننت امبانی نے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے 25 قریبی دوستوں کو 2 کروڑ کی مہنگی گھڑی سے نوازا ہے، جن فنکاروں کو ریٹرن گفٹ ملے ان میں اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ بھی شامل ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے دیگر تمام مہمانوں کو فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے بیگ، سونے کی چین، ڈیزائنر چپل جوتے، چاندی کے بروچز، بنارسی اور کشمیری کام والی ساڑھیاں وغیرہ بطور تحائف پیش کیں۔

خیال رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے۔

امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں