ذیابیطس یا شوگر اور امراض قلب زندگی بھر ساتھ رہنے والی ایسی بیماریاں ہیں جو سالانہ لاکھوں اموات کا سبب بنتی ہیں، تاہم ان امراض کی روک تھام کیلئے محققین اپنی ہر ممکن کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایک ایسا جادوئی مشروب بھی ہے جو جو دل کے دورے اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کر دیتا ہے۔
انگریزی ویب سائٹ سرے لائیو کے مطابق تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک خاص مشروب ہے جو میٹھا کھانے والوں کیلیے ایک خاص تحفہ ہے، چاہے وہ ذیابیطس کے مریض ہی کیوں نہ ہوں؟
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ مزے دار گرم مشروب ’چاکلیٹ‘ سے تیار کیا گیا ہے۔ جس کو بنانے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے مذکورہ چاکلیٹ مشروب کے مرکزی جزو فلاوونائڈز کی افادیت کو سراہتے ہوئے اسے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، جو اپنی اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش مخالف خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔
اس مشروب کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کولیسٹرول کی خراب سطح کو کم کرتا ہے اور پھر اس سے امراض قلب اور دل کے دوروں کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ ان افراد کو بھی ممکنہ فوائد پیش کرتا ہے جو انسولین رزیزٹنس یا ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہوتے ہیں۔
گرم چاکلیٹ
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فوائد چاکلیٹ کا گرم مشروب پینے سے حاصل ہو سکتے ہیں، اس سے زیادہ اہم بات یہ کہ ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق یہ چیز صرف کسی بھی قسم کی چاکلیٹ تک محدود نہیں بلکہ اس میں کوکو (خام چاکلیٹ) بھی شامل ہے۔
کوکو (خام چاکلیٹ)
اکثر مرتبہ کوکو مصنوعات میں چینی کی بہت کم مقدار ہوتی ہے یا پھر چینی بالکل نہیں ہوتی ہے۔ تاہم ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ کوکو کی ایک خالص شکل بھی ہوتی ہے جو اکثر دیگر کوکو مصنوعات کے مقابلے میں عموما کم پروسیسڈ اور زیادہ کثیف غذائی عناصر پر مشتمل ہوتی ہے۔
مشروب کی تیاری کا آسان طریقہ
ماہرین کے مطابق چینی کی بڑی مقدار کا اضافہ کیے بغیر غذائیت بخش گرم چاکلیٹ مشروب تیار کرنے کے لیے ایک کپ گرم دودھ میں کوکو پاؤڈ کا ایک بڑا چمچہ ملا لیا جائے۔ پھر اس پر دار چینی کا چھڑکاؤ کیا جائے اور میٹھا ذائقہ حاصل کرنے کے لیے تھوڑا شہد ملا لیا جائے۔