امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل کانگریس میں منظور کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بار ناکامی کے بعد امریکی ایوانِ نمائندگان نے تیسری ووٹنگ میں اخراجات کا بل منظور کر لیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بل کو اب وائٹ ہاؤس بھیجا جائے گا، جہاں صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کر کے بل کو قانونی شکل دے دیں گے۔
بل کے تحت امریکی حکومت کو مارچ 2025ء تک ڈیزاسٹر فنڈ کی مد میں 100 بلین ڈالرز اور کسانوں کیلئے 10 بلین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت کے پیش کردہ اخراجات کے بل کے حق میں سینیٹ میں 85 جبکہ مخالفت میں 11 ارکان نے ووٹ دیا۔
بھاری مارجن سے بل کی منظوری سے امریکا میں آدھی رات کو ہونے والے شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔بل مسترد ہونے کی صورت میں امریکا کے تمام سرکاری ادارے آدھی رات سے اخراجات کیلئےفنڈز نہ ہونے کے باعث بند کر دیے جاتے۔