نیویارک (اے پی) امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری نئی جیفری ایپسٹین فائلز میں نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی والدہ معروف فلم ساز میرا نائر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔دستاویزات کے مطابق 2009ء میں ان کی فلم ’امیلیا‘ کی آفٹر پارٹی غسلیئن میکسویل کے ٹاؤن ہاؤس میں ہوئی تھی جس میں میرا نائر بھی موجود تھیں۔میل میں سابق صدر بل کلنٹن اور ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس کی شرکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
پیگی سیگل کی ای میل میں فلم پر مہمانوں کے ردِعمل کو ’ٹھنڈا‘ قرار دیا گیا، تاہم خواتین ناظرین نے فلم کو زیادہ پسند کیا۔ دستاویزات میں میرا نائر پر کسی قسم کا الزام نہیں لگایا گیا اور صرف تقریب میں موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے۔نئی فائلز میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا نام بھی شامل ہے، جس میں 2012ء کی ای میلز کے حوالے سے ایپسٹین اور مسک کے نجی رابطے کا ذکر موجود ہے۔

