امریکا کے 81 سالہ صدر جو بائیڈن غلطیوں پر غلطیاں کرنے اور بھلکڑ پن کے عادی ہوگئے اور ان کی زبان بار بار پھسلنے لگی ہے۔
جو بائیڈن جو اپنی غائب دماغی اور خرابی صحت کی خبروں کے ساتھ رواں سال ہونے والے صدارتی الیکشن کے امیدوار کی حیثیت سے بھی میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اب ان کی زبان لڑکھڑانے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا ہے۔
امریکی صدر نے گزشتہ دنوں نیٹو اجلاس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی کو غلطی سی روس کا صدر پیوٹن کہہ بیٹھے۔
بائیڈن نے نیٹو اجلاس کے بعد اپنے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ اب میں مائیک یوکرین کے صدر کے حوالے کرتا ہوں جو بہت حوصلہ مند اور پُرعزم ہیں، خواتین اور حضرات اب صدر پیوٹن بات کریں گے۔
جو بائیڈن نے صدر زیلنسکی کو صدر پیوٹن کہنے کی غلطی کا فوراً ہی احساس کر لیا اور کہا کہ صدر زیلنسکی، ہم صدر پیوٹن کو ہرائیں گے۔
بائیڈن پر ان کی اپنی جماعت ڈیموکریٹ کے علاوہ فنانسر کی جانب سے بھی دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوجائیں تاہم وہ الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جو بائیڈن نے خود کو عورت قرار دے دیا تھا۔