امریکا : سیاہ فام کمیونٹی میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کی پذیرائی بڑھنے لگے

امریکا کی سیاہ فام کمیونٹی میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس کی پذیرائی بڑھنے لگے.

حالیہ مہینوں میں ہونے والی سرویز میں صدر جو بائیڈن سیاہ فام ووٹروں میں حمایت کھو رہے ہیں۔

سی این این کی جانب سے کئے گئے تازہ سروے میں سیاہ فام ووٹرز نے کمیلا ہیرس کی جانب جھکاو کا اشارہ دیا.

2020 کے انتخاب میں، 92 فیصد سیاہ فام ووٹرز نے بائیڈن کو ووٹ دیا تھا، جب کہ تقریباً 8 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔

سی این این کے حالیہ سروے میں ہیرس کو 90 فیصد، جب کہ ٹرمپ کو 10 فیصد سیاہ فام ووٹرز کی حمایت حاصل رہی.

گذشتہ سروے میں 23 فیصد سیاہ فام ووٹرز نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی جبکہ 73 فیصد نے بائیڈن کی حمایت کررہے تھے۔

کمیلا ہیرس کی سیاہ فام کمیونٹی لیڈرز سے ملاقاتیں مزید بڑھنے لگیں.

اپنا تبصرہ لکھیں