امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کےلیے سرگرم معروف سیاسی اور کاروباری شخصیات ڈاکٹرآصف محمود اور تنویر احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے سامنے بھارتی دشتگردی کا معاملہ اٹھایا ہے۔
جس پر امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے بھارت سےمتعلق پیش کیے گئے تحفظات کو جائز قرار دیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ اس معاملےکو مزید دیکھنے کی ضرورت ہے۔