امریکا: پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف

امریکا میں صدر کے انتخاب کیلئےووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولنگ مکمل ہونے کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں۔امریکی ریاست انڈیانا اور کینٹکی میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجےختم ہوگی۔ہوائی سمیت کئی مغربی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجےختم ہوگی۔

جارجیا اور نیوکیرولائنا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 سے7 بجے کے درمیان ختم ہوگی۔مشی گن، پنسلوینیا، وسکونسن میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان ختم ہوگی۔رپورٹس کے مطابق سب سے آخر میں الاسکا میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پولنگ ختم ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں