امریکا کا نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

امریکا کا نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دیگر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔

پینٹاگون کے مطابق معاہدے سے متعلق عوام کو فی الحال آگاہ نہیں کرسکتے تاہم امریکی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ خالد شیخ محمد سمیت 3 ملزمان ولید محمد صالح مبارک بن عطش اور مصطفی احمد آدم کو معاہدے کے تحت سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، کیوبا کی گوانٹا ناموبے جیل میں قید تینوں ملزمان اگلے ہفتے تک بعض نسبتاً کم سنگین الزامات کا اعتراف کریں گے۔

یاد رہے کہ خالد شیخ محمد کو یکم مارچ 2003ء میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خالد شیخ محمد اور کئی دیگر ملزمان پر 11 ستمبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے ابتدائی الزامات 2008ء میں عائد کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں