واشنگٹن ( رائٹرز، امریکی محکمہ خارجہ) امریکا نے پشاور میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو اپنے ارادے سے آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق پشاور قونصل خانے کی بندش سے سالانہ تقریباً 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس اقدام سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے کا ایران کی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امریکی قونصل خانہ افغان سرحد کے قریب امریکا کا ایک اہم سفارتی مشن رہا ہے۔

