امریکا : کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں درجہ حرارت 48 اور ڈیتھ ویلی میں 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

مغربی امریکا کے حصوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، 36 ملین افراد گرمی کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایریزونا ،واشنگٹن، اوریگون میں ریکارڈ درجہ حرارت ہونے کا امکان ہے۔کیلی فورنیا کے شہر ریڈنگ میں درجہ حرارت 48 اور ڈیتھ ویلی میں 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 ڈگری سے زیادہ ہے۔گرم اور خشک ہوا کے باعث جنگلات میں آگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا اور جنوبی کیلی فورنیا میں آگ کے باعث سانتا باربرا کاؤنٹی کے کچھ حصوں کو خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل لگنے والی آگ کے باعث 13 ہزار ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو چکی ہے۔دوسری جانب مغربی امریکا کے حصوں کو بھی شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، 36 ملین افراد گرمی کی وارننگ کے زیر اثر ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایریزونا ،واشنگٹن، اوریگون میں ریکارڈ درجہ حرارت ہونے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں