امریکا :کینیڈا اور افریقا میں ’ غیرضروری ’ سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور

واشنگٹن(نامہ نگار)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں جو واشنگٹن کا ایک اہم اتحادی ہے اور جس کے بارے میں ٹرمپ نے بارہا تجویز دی ہے کہ اسے ضم کر کے 51 ویں ریاست بنا دیا جائے، ٹیم کو’ نمایاں طور پر محدود ’ کیا جائیگا اور اوٹاوا میں سفارت خانے کے عملے کے حجم میں بھی ’ نمایاں طور پر کمی’ لائی جائیگی۔

براعظم افریقا میں امریکی سفارتی موجودگی کو کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں زیرغور حکم نامے کے مسودے کے مطابق امریکا، افریقا میں اپنی سفارتی موجودگی کو ڈرامائی طور پر کم کریگااور محکمہ خارجہ کے آب و ہوا کی تبدیلی، جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق دفاتر کو بھی ختم کر دیا جائیگا۔

وائٹ ہاؤس میں اس نوعیت کے زیرغور حکم نامے کی موجودگی کی خبر نیویارک ٹائمز نے افشا کی تھی، جس کے بعدامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کو” ایکس ” پر پوسٹ کیا کہ نیویارک ٹائمز،’ ایک اور دھوکے کا شکار ہو گیا ہے، یہ خبر جعلی ہے۔’

تاہم، اے ایف پی کی طرف سے دیکھے گئے ایگزیکٹو آرڈر کے مسودے کی نقل میں اس سال یکم اکتوبر تک محکمہ خارجہ کی ’ مکمل ساختی تنظیم نو ’ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ’ مشن کی ترسیل کو ہموار کرنا، بیرون ملک امریکی طاقت کو پیش کرنا، فضول خرچی، فراڈ، بدسلوکی کو کم کرنا اور محکمہ کو امریکا فرسٹ اسٹریٹجک ڈاکٹرائن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔’

بڑی تبدیلی امریکی سفارتی کوششوں کو چار خطوں میں منظم کرنا ہوگی: یوریشیا، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور ایشیا پیسیفک۔مسودے کے مطابق موجودہ افریقا بیورو کو ختم کر دیا جائے گا، اس کی جگہ ’ افریقی امور کیلئےخصوصی ایلچی دفتر’ ہوگا جو محکمہ خارجہ کے بجائے وائٹ ہاؤس کی داخلی قومی سلامتی کونسل کو رپورٹ کرے گا۔

مسودہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ’ سب صحارا افریقا میں تمام غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کر دیے جائیں گے، باقی تمام مشنوں کو ہدف شدہ، مشن پر مبنی تعیناتیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک خصوصی ایلچی کے تحت مضبوط کیا جائے گا۔’

زیر بحث تازہ ترین تجویز امریکی میڈیا میں ایک اور مجوزہ منصوبے کے لیک ہونے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت محکمہ خارجہ کے پورے بجٹ کو نصف کر دیا جائے گا، تازہ ترین منصوبے میں، آب و ہوا کی تبدیلی اور انسانی حقوق سے متعلق موجودہ دفاتر کو ختم کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں