واشنگٹن( امریکی میڈیا)امریکا میں 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہونے کے بعد ملزم کو پکڑنے کے لیے عوام سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون ریاست کینٹکی میں واقع ایک فوجی اڈے سے چوری ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج گزشتہ چار ماہ سے ڈرون چوری کرنے والوں کی تلاش میں مصروف تھی تاہم ملزمان کا سراغ نہ ملنے پر اب عوام سے مدد مانگ لی گئی ہے اور مشتبہ شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈرون 21 سے 24 نومبر 2025 کے درمیان ایک فوجی عمارت سے غائب ہوئے تھے۔ یہ ڈرون عموماً نگرانی، جاسوسی اور فوجی مشنز کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کی قیمت لاکھوں ڈالر تک ہوسکتی ہے۔امریکی فوج نے ملزم یا اس سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 5 ہزار ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔

