امریکہ : بوسٹن میں مقیم پاکستانیوں نے پاکستان ڈے کی تقریبات کے موقع پر معلوماتی بوتھ کا انعقاد کیا۔ جس میں انہوں نے پاکستان میں ہونے والی فسطائیت سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کو من گھڑت کیسز میں گرفتار کر کے ایک سال سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ساتھ ساتھ سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کے جبری طور پر اغوا اور گمشدگی کی خبریں بھی عام ہیں۔
پاکستان میں ہونے والے رجیم چینج آپریشن اور غیر قانونی طور پر قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے معلوماتی کتابچے بانٹے۔