نیو یارک (نمائندہ خصوصی)امریکہ میں205 بھارتی غیر قانونی افراد کوگرفتار کر کے بعد ڈیپورٹ کر دیا گیا ۔غیر قانونی افراد کو ملٹری کے C-17 جہاز میں بھار ت کے شہر امرتسر روانہ کر دیا گیا ۔صدر ٹرمپ کی غیر قانونی افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری ہے.
آج 205 بھارتی غیر قانونی افراد کو گرفتار کر کے ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے ۔ ڈیپورٹ کئے جانے والے افراد میں بیشتر کا تعلق پنجاب کے خالیصتان تحریک سے ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق سات لاکھ سے زیادہ بھارتی غیر قانونی افراد امریکہ میں موجود ہیں ۔
قابل ذکر طور پر بھارتی افراد کی ڈیپورٹیشن اس وقت کی گئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں ۔امریکی حکام نے بھارتیوں کی ملک بدری پر وزیر خارجہ جے شنکر کو بھی اعتماد میں لیا جس پر جے شنکر کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ۔
پنجاب خالصتان تحریک کے سیکھوں کی امریکہ سے ملک بدری پر بھارتی حکومت کی طرف سے سخت رویے اور بدترین سلوک اور امریکی فوجی جہاز میں تکلیف دہ ملک بدری کے لئے سیکھوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

