امریکہ: صدارتی انتخابات کے حوالے سے چھ اہم ریاستوں میں اہم پول

نیویارک:امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے چھ اہم ریاستوں میں امریکی نشریاتی ادارے کا اہم پول کروایاہے.ان چھ ریاستوں میں وسکانسن، مشی گن، جارجیا، نیواڈا، پینسلوینیا، اور ایروزنا شامل ہیں.دونوں امیدواروں کمالا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان چھ ریاستوں میں عوام کا ملا جلا ردعمل ملاہے.وسکونسن اور مشی گن میں نائب صدر کمالا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے.سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایریزونا میں برتری حاصل ہے.دونوں امیدواران کمالا ہیرس کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جارجیا، نیواڈا اور پنسلوانیا میں ووٹروں کی جانب سے تقریباً یکساں سپورٹ مل رہی ہے.ان ریاستوں میں تقریبن 15فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنی پسند کے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا.انتخاب سے نو ہفتے قبل تاحال فیصلہ نہ کرنے والے یہ ووٹرز اہمیت اختیار کرگئے .ریاست وسکونسن میں ووٹرز کی کمالا کے لیے 50 فیصد جبکہ ٹرمپ کے لیے 44 فیصد سپورٹ نظرآرہی ہے.مشی گن میں یہ 48فیصد کمالا کے لئے، جبکہ 43 فیصد ٹرمپ کی سپورٹ موجودہے.پول کے مطابق ریاست ایریزونا میں ووٹرز کی ٹرمپ کو 49 فیصد اور ہیرس 44 فیصد سپورٹ حاصل ہے.جارجیا اور نیواڈا میں، 48فیصد نے ہیرس، اور ٹرمپ کے لیے 47فیصد ووٹرز نے حمایت ک جبکہ پنسلوانیا میں، امیدوار 47فیصد پر برابر  رہے.

اپنا تبصرہ لکھیں