تہران (ایجنسیاں) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی اہداف کے خلاف حملوں کی 34 ویں لہر جاری ہے، جس کے دوران یو اے ای اور بحرین میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں تین قسم کے میزائلوں کے علاوہ ہائپرسونک میزائل بھی استعمال کیے گئے۔ ابوظبی کے نزدیک الظفرہ اور بحرین کے جوفر فوجی اڈوں پر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل میں رمات ڈیوڈ فوجی اڈہ اور حیفا ہوائی اڈہ پر بھی حملے کیے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ تل ابیب میں صہیونی فوج کے پوشیدہ میزائل لانچرز کو بھی ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

