واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شبکر کی امریکی سیکٹرری خارجہ انتونی بلیکن سے اہم ملاقات کے موقع پرامریکی محکمہ خارجہ کی عمارت کے سامنے خالصتان تحریک کے حامی سیکھوں نے زبردست مظاہرہ کیاہے.
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے دورہ واشنگٹن کے دوران سکھ کمیونٹی کے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہے.جے شنکر اور انٹونی بلنکن کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی عمارت کے سامنے سکھ کمیونٹی نے مظاہرہ کیا اور مودی قاتل کے نعرے لگائے۔
جس کے بعد سکھ مظاہرین جے شنکر کا پیچھا کرتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے باہر پہنچ گئے جہاں نعرے بازی کے ساتھ خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مودی اور جے شنکر بیرون ملک مقیم سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہیں، سکھ ایک دن خالصتان لے کر رہیں گے۔